پٹنہ میں نہیں رک رہا کورونا

تاثیر 1 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،یکم جون:راجدھانی پٹنہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں چار نئے متاثرہ پائے گئے ہیں، جن میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ ا?ف میڈیکل سائنس (آئی جی آئی ایم ایس) کی ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
پٹنہ میں اس سال کورونا کے ایکٹیو معاملے کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ ان بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان محکمہ صحت نے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے ہفتہ کے روز ریاست بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کی فعالیت کو جانچ کے لیے ایک ماک ڈرل کا اہتمام کیا ہے۔
آئی جی آئی ایم ایس کی 30 سالہ خاتون ڈاکٹر نے بخار، جسم میں درد اور سانس لینے میں ہلکی دشواری کی شکایت کی۔ جس کے بعد وہ انسٹی ٹیوٹ کی لیب میں جانچ کے لیے گئی۔ وہاں اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر ہوم آئسولیشن میں ہیں اور ان کی حالت قابو میں ہے۔
غور طلب ہے کہ پٹنہ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت کورونا ٹیسٹنگ بند ہونے کی وجہ سے علامات والے مریض بھی ٹیسٹ کرانے سے کترارہے ہیں۔ پرائیویٹ لیب میں ٹیسٹنگ کی لاگت ?1,000-1,400 ہے۔ حالانکہ محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ٹیسٹ کرائیں اور پرہجوم علاقوں میں ماسک پہنیں۔