تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 04/ جولائی (تاثیر بیورو) م مشرقی بھارت کی ایک قابل اعتماد ڈائیگنوسٹکس سرکشا چین، نے ایک شاندار تقریب میں جدید جینومکس لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتاز ماہرِ ریمیٹولوجی، پروفیسر سوکمار مکھرجی مہمانِ خصوصی تھے۔
یہ جدید لیبارٹری سائٹو جینیٹکس، مائیکروایرے، سینگر سیکوینسنگ اور نیکسٹ جنریشن سیکوینسرز (NGS) سے لیس ہے، جو جینیاتی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرے گی۔ 22 کروڑ کی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی اس لیب میں آئندہ 24 ماہ میں مزید 46 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
لیب میں پیدائشی نقائص، کینسر کے جینیاتی اسباب، اور نایاب بیماریوں کی تشخیص ممکن ہو گی، جبکہ آنکولوجی کے میدان میں ذاتی نوعیت کے ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔
اس موقع تسرکشا ڈائیگنوسٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر سومناتھ چٹرجی نے کہا کہ “جینومکس صحت کی دنیا میں انقلاب لا رہا ہے، اور سرکشا اس جدت کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ جبکہ” سی ای او ریتو مِتل نے کہا کہ اس لیبارٹری سے مشرقی بھارت میں جینیاتی ٹیسٹنگ کا معیار عالمی سطح پر پہنچ جائے گا۔
واضح رہے کہ سرکشا کا مقصد بھارت میں جینومکس پر مبنی تشخیص کو عام کرنا اور صحت عامہ میں بہتری کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔