پنجاب میں راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لیے 24 اکتوبر کو ووٹنگ

تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 24 ستمبر: پنجاب میں اب راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لیے الیکشن ہوگا۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ بدھ کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایم ایل اے کی تعداد کی بنیاد پر اس سیٹ پر حکمراں عام آدمی پارٹی کی کامیابی یقینیہے۔ اس سے پہلے یہ سیٹ آپ کے ایم پی سنجیو اروڑہ کے اسمبلی الیکشن لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنجیو اروڑہ نے یکم جولائی 2025 کو اپنی راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے۔ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال اگلے دن یعنی 14 اکتوبر کو ہوگی۔
امیدوار 16 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔اس نشست کے لیے ووٹنگ 24 اکتوبر کو ہوگی۔