تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 اکتوبر:حکومت بہارنے سیمولتلہ رہائشی اسکول کی انتظامی کمیٹی سیمولتلہ ایجوکیشن سوسائٹی میں ودیا بھارتی کے اسکولوں سے وابستہ چار پرنسپلوں کو رکن نامزد کیا ہے۔ اس کی اطلاع ودیا بھارتی بہار کے سوشل میڈیا انچارج اوم پرکاش کمار نے دی۔انہوں نے کہا کہ اس نامزدگی سے ودیا بھارتی خاندان میں خوشی کی لہر ہے۔ تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے چاروں سینئر ماہرین تعلیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ودیا بھارتی بہار کے علاقائی تنظیمی سکریٹری خیالی رام نے امید ظاہر کی کہ ان تجربہ کار ماہرین تعلیم کی صلاحیتوں سے بہار کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی علمی روایت پر مبنی تعلیمی ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وہیں علاقائی رابطہ کار نوین سنگھ پرمار نے بھی اس نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں پرنسپلوں کو مبارک باد دی۔

