جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ، دراس اور زوجیلا کے پاس برفباری

تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 29 اکتوبر: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جموں و کشمیر میں 6 نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے اور 29 اکتوبر کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے مختصر سلسلے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ عین پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے کء علاقوں میں میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جبکہ کء پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی ہے۔ فی الحال برفباری دراس اور زوجیلا درے کے آس پاس والے علاقے میں شروع ہوئی ہے۔