اتراکھنڈ کو جلد ہی ملیں گے چیف انفارمیشن کمشنر: راوت

دہرادون 28 اکتوبر (ایجنسی): اتراکھنڈ میں عرصے سے خالی پڑے انفارمیشن کمشنر کے عہدے پر دیوالی سے پہلے ہی جوائننگ ہوسکتی ہے۔ ریاست میں چیف انفارمیشن کمشنر اور دو انفارمیشن کمشنروں کے عہدے کو بھرنے کے سلسلے میں سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ ہریش راوت کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر اجئے بھٹ کے ساتھ کمیٹی کے رکن منتری پرساد نتھانی اور محکمہ قانون کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں چیف انفارمیشن کمشنر کیلئے 62 دعویداروں کے ناموں پر غور پر کیا گیا ۔ناموں پر غور کے بعد بھی کمیٹی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ حالانکہ وزیراعلیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارنفارمیشن کمشنر کا تقرر ہوجائے گا۔