بھارت اور روس کے مابین 16 معاہدوں پر دستخط

پنجی، 15 اکتوبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمر پوتن کے درمیان آج یہاں دو طرفہ بات چیت کے بعد ہندوستان اور روس نے آج 16 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ، جن میں دفاع اور توانائی کے معاہدے شامل ہیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کی مالیت سے 226 ٹی کاموف ہیلی کاپٹروں اور 39ہزار کروڑ کی مالیت سے ایس-400 ٹرایمف دفاعی نظام کے معاہدے سمیت اسمارٹ سٹی کی ترقیات، ہاءي اسپیڈ ریلوے اور گیس سپلائی کے کل 16 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ان مفاہمت ناموں میں بعض تعلیم اور جہاز سازی کے سیکٹر میں تعاون سے متعلق بھی ہیں۔ دونوں لیڈروں نے اس موقع پر بذریعہ ریموٹ کنٹرول کدنکلم نیوکلیائی پاور پلانٹ کی تیسری او ر چوتھی یونٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔