بیلٹ و روڈ فورم نے اپنے مقررہ ہداف حاصل کر لیے

بیجنگ: چین کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین کو یقین ہے بیلٹ و روڈ فورم نے اپنے مقررہ ہداف حاصل کر لیے ہیں، فورم نے منصوبہ کی کامیابی کے لیے روڈ میپ کا ابتدائی خاکہ تیار اور مستقبل کے تعاون کے لیے واضح راستے کی نشاندہی بھی کر دی ، فورم سب سے بڑی کثیرالملکی سفارتی سرگرمی تھی، یہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چین کی طرف سے تجویز اور منعقدہ فورم کے ذریعے مستقبل کی مشترکہ برادری کی تعمیر کے لیے مل جل کر کام کرنے کے لیے تمام فریقین کو مثبت اشارہ ہے، چین کے کوئی خود غرضانہ مقاصد نہیں، اس نے کھلے سفارتی اور شفاف رویہ کے ساتھ فورم کی میزبانی کی۔ جمعہ کو چین کے سٹیٹ کونسلر یانگ جائی چائی نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے بیلٹ و روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون نے بیلٹ و روڈ منصوبے کی کامیابی کے روڈ میپ کا خاکہ مرتب کر دیا اور مستقبل کے تعاون کے لیے واضح راستے کی نشاندی کر دی سربراہی اجلاس کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کرلئے ہیں رواں ہفتہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے اس فورم میں وزیراعظم نوازشریف سمیت عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔فورم نے منصوبوں کی ایسی خاکہ بندی کی ہے جن پر منصوبے کے دائرہ کار پر عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم سے کئی نتائج حاصل ہوئے جن میں ایسے 76 اتفاق رائے شامل ہیں جو پالیسی، انفراسٹرکچر، تجارت، مالیاتی اور عوامی رابطے جسے 5 اہم شعبوں میں 270 سے زائد تفصیلی نتائج پر مشتمل ہیں۔ منصوبہ کے گرینڈ بلیو پرنٹ کو واضح بلیو پرنٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے یانگ نے کہا کہ یہ فورم ایسی سب سے بڑی کثیرالملکی سفارتی سرگرمی تھی جو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چین کی طرف سے تجویز اور منعقدہ فورم کے ذریعے مستقبل کی ایسی مشترکہ برادری جو کہ چین اور دنیا کے لیے انتہائی اہم ہو گی، کی تعمیر کے لیے مل جل کر کام کرنے کے لیے تمام فریقین کو مثبت اشارہ بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے کوئی خود غرضانہ مقاصد نہیں ہیں اور نہ ہی خود غرضانہ مفادات پر عمل کرتا ہے اس نے کھلے سفارتی اور شفاف رویہ کے ساتھ فورم کی میزبانی کی ہے یہ فورم انتہائی تقریب، گول میز سربراہی کانفرنس اور اعلیٰ سطی اجلاسوں پر مشتمل تھا تاکہ تمام ترفین کو فورم میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے یانگ نے مزید کہا انھیں یقین ہے کہ منصوبہ میں شامل تمام فریقین کی وسیع تر اور تفصیلی شرکت سے چین اور دنیا کی ترقی میں بڑی مدد ملے گی فورم میں 29 سربراہان مملکت اور حکومت نے شرکت کی دیگر مندوبین میں 130 سے زائد ممالک اور خطوں کے حکام، سرمایہ کاروں۔ مالی امداد فراہم کرنے والوں اور میڈیا سمیت دیگر مندوبین شامل تھے یہ ممالک اور علاقے دنیا کی آبادی کا دو تہائی سے زیادہ ہیں اور ان کی مشترکہ مجموعی ملکی پیداوار دنیا کی مجموعی پیداورا کا 90 فیصد ہے سربراہی کانفرنس کے بعد جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شرکت کرنے والے ممالک کی یہ مشترکہ کوشش ہو گی کہ ایک دوسرے سے مربوط منصوبوں سے تعاون حاصل کیا جائے نئے مواقع فراہم کیے جائے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مہمیز فراہم کی جائے شرکاء نے اس عمل کا اعادہ کیا کہ امن کا فروغ باہمی طور پر سود مند اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اغراض و مقاصد کی پاسداری ان کی مشترکہ ذمہ داری اور عوام کے معیار زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانا ان کا مشترکہ نصب العین ہے۔