ثانیہ۔باربورا کو سنسناٹی میں ساتویں سیڈ

سنسناٹی، 16 اگست (یو این آئی) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی نئی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا ستریکووا کو سنسناٹی اوپن ٹینس چمپئن شپ میں ساتویں سیڈ دی گئی ہے ۔یو ایس اوپن سے پہلے ہونے والے اس ڈبلیوٹی اے ٹورنامنٹ کو گرینڈ سلیم کی تیاری کے لحاظ سے کافی خاص سمجھا جاتا ہے ۔ریو اولمپکس میں خواتین ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں تمغہ سے چوکي ثانیہ نے ان کھیلوں کے دوران ہی اپنی جوڑی دار اور مشترکہ نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ھنگس سے الگ ہونے کے بعد یہ ثانیہ کا نئی جوڑی دار باربورا کے ساتھ پہلا ٹورنامنٹ ہو گا ۔ سوئس کھلاڑی اب امریکہ کی کوکو ویڈیویگے کے ساتھ جوڑی بنا کر کھیلیں گی۔ثانیہ اور ھنگس نے 16 ماہ کے اپنے سفر میں ایک ساتھ 14 خطاب جیتے ہیں جن میں تین گرینڈ سلیم بھی شامل ہیں۔دنیا میں 20 ویں نمبر کی سنگلز کھلاڑی اور خاتون ڈبلز میں نمبر ایک ثانیہ بطور ساتویں سیڈ سنسناٹی اوپن میں کروشیا کی ڈارجا جراک اور آسٹریلیا کی ایناستازیا روڈنووا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرنے اتریں گی۔دوسری طرف ھنگس اور ویڈیویگے کو ٹورنامنٹ میں چوتھی سیڈ دی گئی ہے اور پہلے راؤنڈ میں انہیں بائی بھی ملی ہے ۔دوسری طرف مرد زمرے میں ہندستان کے روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار رومانیہ کے فلوران مرجیا کو ساتویں سیڈ دی گئی ہے اور پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے ۔مردوں کے زمرے میں صرف بوپنا ہی ڈرا میں اکیلے ہندوستانی ہیں۔