جے ای ای منس میں کمپاؤنڈر کے بیٹے نے پہلا مقام حاصل کیا

نئی دہلی، 27 اپریل (تاثیر بیورو) :آئی آئی ٹی اور دیگر اعلیٰ انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کیلئے لئے جانے والے جے ای ای منس امتحان کے نتائج کا سی بی ایس ای نے اعلان کردیا ہے۔ راجستھان کے اودئے پور کے رہنے والے کلپت ویروال نے اس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہ 100 فیصد نمبر لے کر پہلے مقام پر رہے۔ انہوں نے 360 میں سے 360 نمبر حاصل کئے۔ کلپت ایک کمپاؤنڈر کا بیٹا ہے۔ اس سے قبل اس نے انڈین جونیئر سائنس اولمپیاڈ اور نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان میں بھی پہلا مقام حاصل کیا تھا۔