دسترخوان افطار

دہی بڑا مکس
اجزاء:ماش کی دال کا آٹا۔ایک کپ ، مونگ کی دال کا آٹا۔آدھا کپ ، لہسن پاوڈر۔ایک کھانے کا چمچہ ، نمک۔ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب: تمام چیزہں کہ مکس کر کے رکھ لیں۔ بس رمضان میں جتنے بڑے بنانے ہوں ، مصالحہ لیں پانی میں گھولیں اور بڑے فرائی کریں اور اس پر دہی بڑا مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔
پیچ منٹ
اجزاء: اسپرائٹ۔ 250گرام ، آڑو (سلائس)۔ چھ عدد ، تازہ پودینہ۔دس پتے ، چینی۔ ایک چائے کا چمچہ ، برف (کیوبز)۔تین عدد
ترکیب:ایک بلینڈر میں 250ملی لیٹر سپرائٹ ،چھ عدد آڑو کے سلائس ،دس عدد تازہ پودینے کے پتے ،ایک چائے کا چمچہ چینی اور تین عدد برف کیوبز ڈال کر بلینڈ کر لیں اور گلاس میں نکال کر سرو کریں۔
مو کا موز
اجزاء: کریم۔200 گرام ، چینی۔ایک کپ دودھ۔دو کپ ، ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچہ ، جیلیٹن پاوڈر۔ایک کھانے کا چمچہ ، ونیلا کسٹرڈ پاوڈر۔ایک کھانے کا چمچہ ،کافی۔دو چائے کے چمچے ، کوکو پاوڈر۔دو کھانے کے چمچے ۔
ترکیب: پہلے 200گرام کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔اب دو کپ دودھ میں ایک کپ چینی ڈال کر پکائیں۔جب اس میں ابال آجائے تو ایک کھانے کا چمچہ ونیلا کسٹر ڈ پاوڈراور دو کھانے کے چمچے کوکو پاوڈر شامل کر کے مکس کریں۔ساتھ ہی اس میں ونیلا ایسنس ڈالیں اور ٹھنڈا کر لیں۔اس کے بعد ایک کھانے کا چمچہ جیلیٹن پاوڈر کو الگ سے پانی میں گھولیں۔اب پھینٹی ہوئی کریم ، دو چائے کے چمچے کافی اور تیار شدہ کسٹرڈ کو فولڈ کر کے سرو کریں۔
پیالہ چاٹ
اجزاء : ابلے کابلی چنے۔ایک پاو م، ابلے آلو۔ایک کپ ، پھینٹی ہوئی دہی۔ایک پاو ، باریک کٹی پیاز۔دو عدد ، باریک کٹے ٹماٹر۔دو عدد ، باریک کٹی ہری مرچ۔تین سے چار عدد ، باریک کٹا ہرا دھنیا۔آدھی گٹھی ، لیموں کا رس۔چار سے پانچ کھانے کے چمچے ، پاپڑی۔چار سے پانچ عدد ، رول کی پٹیاں۔حسب ضرورت ، چاٹ مصالحہ۔حسب ضرورت ، تیل۔فرائی کے لئے ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب:ایک پتیلی میں حسب ضرورت تیل گرم کر لیں۔چھلنی میں حسب ضرورت رول کی پٹیاں سیٹ کریں۔اوپر سے چھلنی دبا کر پٹیاں فرائی کریں اور پیالیاں بنائیں۔اب ایک مکسنگ باول میں ایک پاو ابلے کابلی چنے ڈالیں اور حسب ضرورت نمک شامل کر کے مکس کریں۔اب اس میں تین سے چار عدد باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھی گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا،اور چار سے پانچ کھانے کے چمچے لیموں کا رس شامل کریں۔پھر دو عدد پیاز اور دو عدد ٹماٹر ڈالیں۔ پھر اس کے بعد ایک پاو دہی کو پھینٹ کر اوپر سے ڈالیں۔اور چار سے پانچ عدد پاپڑی کو چورا کر کے ڈال دیں۔اب انہیں پیالیوں میں بھر دیں۔آخر میں حسب ذائقہ چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔
مرغ پنیر پکوڑا
اجزاء:چکن کا قیمہ۔ایک پاو ، کوٹیج چیز۔100گرام ، لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچہ ، بیسن۔آدھا کپ ، پسی لال مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ ، پسی ہلدی۔ایک چائے کا چمچہ ، پسا گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچہ ، پسا دھنیا۔ایک چائے کا چمچہ ، باریک کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچے ، باریک کٹی ہری مرچیں۔دو کھانے کے چمچے ، سوڈا۔آدھا چائے کا چمچہ ، تیل۔فرائی کے لئے ، نمک۔حسب ضرورت
ترکیب:ایک مکسنگ باول میں ایک پاو چکن کا قیمہ ، 100گرام کوٹیج چیز ،ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،آدھا کپ بیسن ،ایک کھانے کاچمچہ پسی لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی،آدھا چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھا چائے کا چمچہ سوڈا اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے بیٹر کر لیں۔پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں اور ڈش آوٹ کر لیں۔آخر میں چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔