دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار آنندایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی ،۲۲؍مئی(پی ایس آئی)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کوفلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاراور اداکارائیں اپنے لیے خوش قسمتی تصور کرتے ہیں لیکن اب نامور اداکارائیں بھی کنگ خان کے مدمقابل فلم میں کام کرنے سے کترانے لگی ہیں۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو پیش کش کی گئی تھی لیکن ان کی فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیش کش کی گئی جس کے لیے انہوں نے آمادگی بھی ظاہر کردی تھی تاہم اب نوجوان اداکارہ نے بھی فلمی مصروفیات کو بہانہ بنا کر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔