قیمہ بھری ہری مرچیں

اجزاء:149 قیمہ۔ آدھا کلو 149 بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد 149 کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ 149 پیاز۔ تین چھٹانک 149 لہسن۔ بارہ جوے 149 پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ 149 ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ 149 ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے 149 نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب:مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔