کرینہ کیلئے کی گئی سیف کی بہترین تعریف

ممبئی،28 اگست (پی ایس آئی) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کی جوڑی بولی وڈ اداکاروں کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے جو متعدد ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ سیف ویسے تو ان کی اکثر و بیشتر تعریف کرتے رہتے ہیں تاہم ان کا سب سے اچھی تعریف وہ تھی جب انہوں نے ان کے گانے ’یہ میرا دل‘ کی تعریف کی تھی۔کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ سیف علی خان ان سے کہتے ہیں کہ اس گانے میں میرا وزن بہلے ہی زیادہ تھا لیکن پھر بھی وہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ایک اور انٹرویو میں کرینہ نے سیف کے ساتھ اپنی شادی کے لمحات شیئر کیے۔ان کا کہنا تھا ‘ سیف اور میری شادی واقعی، واقعی بہت خاص تھی کیونکہ اس میں صرف سو افراد شریک تھے اور میرے خیال یہ تقریب صرف ہمارے لیے ہے۔ اس کی خوبصورتی یہ تھی کہ میں نے اپنی پردادی کا لباس پہنا تھا، جو کہ میرے خیال بہت، بہت زیادہ زبردست، شاہی اور پیچیدہ تھا، تو مجھے لگتا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں’۔کرینہ کی اگلی فلم ویرا دی ویڈنگ ہوگی۔