گانگولی نے کہا، دھونی کو چوتھے نمبر پر ہی بلے بازی کرنی چاہئے

کولکاتہ، 27؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا )سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے آج زور دے کر کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کو چوتھے نمبر پر ہی بلے بازی کرنی چاہئے جس سے وہ اور وراٹ کوہلی فنشر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور وی ایل سی سی کے درمیان معاہدے کے الگ گنگولی نے کہا کہ اسے چوتھے نمبر پر کھیلنے دیجئے،وہ وہاں سے میچ ختم کرے گا،فنشر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے 40ویں اوور سے بلے بازی کرنی ہوگی۔وراٹ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتا ہے اور وہ میچ ختم کر رہا ہے،یہ غلط سمجھ ہے کہ فنشر کو نچلے آرڈر میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ دھونی نے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے بھی ہندوستان کو جیت دلائی ہے۔رانچی میں کل نیوزی لینڈ نے 19رنز سے جیت درج کی جس میں کوہلی نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔گانگولی نے کہا کہ ہندوستان کا کوہلی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔اس سے پہلے کیب نے اضلاع میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے وی ایل سی سی سے ہاتھ ملایا،یہ دو سال کا معاہدہ ہوگا جس سے کیب کو کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔