اترپردیش آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ پالیسی 2016نافذ

لکھنؤ 24 جولائی (ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت کے مطابق انفارمیشن ٹکنالوجی پالیسی اترپردیش ۔ 2012پر نظر ثانی کرتے ہوئے اترپردیش انفارمیشن ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپ پالیسی 2016لاگو کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پالیسی نوٹی فائڈ ہونے کی تاریخ سے 5 برسوں کی مدت کیلئے قابل نفاذ ہوگی اور موجودہ انفارمیشن ٹکنالوجی پالیسی اترپردیش 2012کو منسوخ کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی راجندر کمار تیواری کے ذریعہ گذشتہ 28جون کو سبھی متعلقہ افسران کو مطلع کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اترپردیش انفارمیشن ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپ پالیسی 2016 کے مطابق ’کیس ٹوکیس‘ پر مبنی حوصلہ افزائی کے تحت 200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔