سوناکشی سنہا نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کر دیں

ممبئی ۔14جولائی(یو این این) اداکارہ سوناکشی سنہا نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کر دیں ، مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’اکیرا‘‘ کا ٹریلر آگیا ۔ اے آر مورگاڈوس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’اکیرا‘‘میں سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار کیا ہے ۔فلم میں اداکارہ نے ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، ہدایات اے آر مورگاڈوس نے دی ہیں۔ مار دھاڑ کی شوقین سوناکشی سنہا فلم میں سب کے چھکے چھڑاتی نظر آ رہی ہیں ۔ ’’اکیرا‘‘2011ء میں ریلیز ہونے والی تامل فلم “مونا گرو ” کا ری میک ہے ۔ ایکشن فلم دو ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔