اسلام نگر کے متاثرین کو دو بارہ بسایا جائے گا : رگھوور

رانچی 23 اگست( معیزالدین خان ) وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہاکہ اسلام نگرکے تارکین وطن کو بسانے کیلئے محکمہ تعمیر عمارات کا سنگ بنیاد 15 نو مبر کو رکھا جائے گا۔ اس میں444 نشان زد مستفدین کو رہائش گاہ مختص کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پالیٹکنک کی زمین پر پارک اور کمیونیٹی ہال سمیت ملٹی اسٹوری بلڈنگ بناکر بازآباد کاری کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے جے این این یو آر ایم کے تحت تشکیل ریاستی اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی اورصدارت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہو بڑے سبزی مارکیٹ کو منظم کریں۔اس کیلئے پہلے سبزی مارکیٹ بنائیں اس کے بعدآس پاس سبزی والو ں کویہاں بسائیں اس سے سڑک بھی خالی رہے گی اورسبزی فرو شو ں کو بھی پریشانی نہیں ہوگی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ شیڈ بناکرجلد سے جلد انہیں بسایا جائے ۔ناگا با با کھٹال کی زمیں آدھے میں سبزی مارکیٹ بنائیں اورآدھے میں ملٹی اسٹوریز کمرشیل مارکیٹ بنائیں۔