پہلے سنی سے ڈرتی تھی اب وہ پسندیدہ اداکارہیں:پریتی زینٹا

ممبئی۔ یکم اگست(یواین این) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔بالی ووڈ سے ایک لمبے عرصے تک آؤٹ رہنے والی پریتی زینٹا اس بارسنی دیول کے ہمراہ ’’بھیاجی سپرہٹ‘‘ کے ذریعے دھماکے دارانٹری دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن بھارتی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات پربہت پرجوش ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تودورنہیں رہی لیکن پھرایک بارپھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں دھرمیندرا کی پوری فیملی بہت پسند ہے اوردرحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔اداکارہ نے اپنے کو اسٹار سنی سیول کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے پہلے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ کام کو آسان بناتے ہیں، ایسا اس لئے ہے۔