انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب خطرے میں ہے : جاوید اختر

ممبئی،۲۸،ستمبر(پی ایس آئی) بھارت کے معروف اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب بھی خطرے میں آچکا ہے۔ ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ آج میں شعلے فلم واپس لکھوں تو دھرمیندر اور ہیما مالنی کو لے کر مندر والے مناظر نہیں لکھ سکوں گا کیوں کہ لوگ ہنگامہ برپا کریں گے حالاں کہ1975میں ایسا کچھ نہیں تھا لیکن آج کل کھل کراپنے خیالات کا اظہار کرنے والے انسان کو خطرہ ہے جب کہ انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب بھی خطرے میں آچکا ہے۔