بھارت انگلینڈ کو1-4سے شکست دے گا:لکشمن

نئی دہلی، 07 نومبر (یو این آئی) عظیم بلے باز اور اب مشہور کرکٹ کمینٹر مبصر بن چکے وی وی ایس لکشمن کا خیال ہے کہ ہندوستان انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں جیت کا مضبوط دعویدار ہے اور وہ اس سیریز میں 1-4سے فاتح رہے گا۔ لکشمن نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان نو نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں اسٹار اسپورٹس پر سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو کے ساتھ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اس سیریز کے بارے میں کہا “جہاں تک میرا خیال ہے کہ ہندوستان اس سیریز کو 4 -1 سے فاتح رہے گا اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ یہ سیریز 5-0 سے بھی جیت سکتا ہے ۔ “قابل ذکر ہے کہ ہندوستان انگلینڈ سے اپنی پچھلی تین سیریز ہارچکا ہے ۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ب ہندوستان کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے لکشمن نے کہا “کپتان وراٹ کوہلی کے پاس گیند بازی اور بلے بازی دونوں اعتبار سے ایک متوازن ہے ۔ اس ٹیم میں اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا جیسے قابل اعتماد بلے باز ہیں جبکہ سپن کے شعبے میں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ عالمی معیارکے گیند باز ہیں آپ کو یہاں لیگ اسپنر امت مشرا کو نہیں بھولنا چاہیے . یعنی ہمارے پاس تین عالمی معیار کے اسپنر ہیں۔ ” لکشمن نے تیز گیند بازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “محمد سمیع، امیش یادو اور بھونیشور کمار کی وجہ سے ہمار ا یہ شعبہ بھی مضبوط ہے ا ور ان کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں یہ ثابت بھی کردیا ہے اور امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی ان تیز گیند بازوں کی اہم کردار رہے گا۔ “اپنی شاندار اور دلکش بلے بازی کے لئے پوری دنیا مین مشہور لکشمن نے کہا کہ کپتان وراٹ کوہلی سے پوری ٹیم کو تحریک اور حوصلہ ملتا ہے اور وہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنے اور میچ کو جیتنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہندوستان کی خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس وراٹ کوہلی جیسا کپتان ہے جو پوری ٹیم کو ترغیب دیتا ہے “آف اسپنر روی چندرن اشون کو ٹیم کا خاص حربہ بتاتے ہوئے لکشمن نے کہا “اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تین میچوں میں 27 وکٹ لئے تھے ۔ یہ پانچ میچوں کی سیریز ہے اور مجھے یقین ہے کہ اشون 40 وکٹ لینے کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے ۔ اگر وہ اس سے کم وکٹ لیتے ہیں تو انہیں ضرور مایوسی ہوگی۔ اشون فٹ ہیں، ان کے پاس زبردست تنوع ہے اور ان کے پاس ہر بلے باز کے لئے ایک حکمت عملی ہے ۔ ” انگلینڈ کا ذکر کرتے ہوئے اشون نے کہا کہ یہ ٹیم اپنے دو بلے بازوں کپتان ایلیسٹیر کک اور جو روٹ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جو ٹیم کے لئے مہلک بھی ہو سکتا ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی کپتان کین ولیمسن پر بہت زیادہ انحصار کرتی تھی اور اس کا نتیجہ اچھا نہیں رہا تھا۔لکشمن نے کہا “ٹیم کو صرف دو بلے بازوں پر منحصر نہیں رہنا چاہیے ۔ میں جوس بٹلر یہاں بہت کامیاب ہوسکتے ہیں اور معین علی بھی ٹیم کے لئے مفید ہوں گے ۔ “4-1 کے نتائج کی پیشن گوئی اور ایک ٹسٹ میں ہندوستان کی ممکنہ شسکت کے بارے میں دریافت کئے جانے پر لکشمن نے کہا “یہ غالبا موہالی کا میدان ہو سکتا ہے جہاں نومبر کے مہینے میں تیز گیند بازوں کو خاصی مدد ملتی ہے ۔ جس کا انگلینڈ کی ٹیم کے تیز گیند باز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔