گیند بازوں کا کمال، انگلینڈ پرہندوستان کی گرفت مضبوط

موہالی، 28 نومبر (یو این آئی) آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ (90) کی بہترین اننگز اور آف اسپنر روی چندرن اشون کے تین جھٹکوں سے ہندستان نے انگلینڈ پر تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن پیر کو اپنا شکنجہ کس دیا۔ہندستان سے پہلی اننگز میں 134 رنز سے پچھڑے انگلینڈ نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے چار وکٹ محض 78 رن پر گنوا دیے ۔اشون نے ان چار وکٹوں میں سے تین وکٹ لئے جبکہ ایک اور وکٹ دوسرے آف اسپنر جینت یادو نے لیا۔انگلینڈ اب ہندستان کی برتری سے 56 رن پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ باقی ہیں ۔انگلینڈ پر اس میچ میں شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔میچ کا تیسرا دن پوری طرح جڈیجہ اور اشون کے نام رہا۔جڈیجہ اور اشون (72) نے ساتویں وکٹ کے لئے 97 رن کی ساجھے داری کی۔جڈیجہ نے پھر جینت یادو (55) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 80 رن جوڑے ۔جڈیجہ نے اپنے کیریئر کی تیسری نصف سنچری اور سب سے بہترین اسکور بناتے ہوئے 170 گیندوں پر 90 رنز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔انگلینڈ کو دوسری اننگز میں اشون نے مہمان ٹیم کو تین جھٹکے دیئے ۔اشون نے انگلینڈ کے کپتان ایلیسٹیر کک (12) کو ایک بہترین گیند پر بولڈ کیا اور پھر معین علی (پانچ) کو اپنی فلائٹ سے چھکاتے ہوئے جینت یادو کو کیچ دینے کیلئے مجبور کر دیا۔تیسرا وکٹ جانی بیرسٹو (15) کا گرا جنہوں نے پہلی اننگز میں 89 رنز بنائے تھے ۔جینت یادو نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بیرسٹو کا وکٹ لیا ۔ بیرسٹو کا کیچ وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے لپکا۔انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا اشون نے دن کے ختم ہونے سے پہلے دیا جب انہوں نے بین اسٹوکس (پانچ) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔امپائر نے اسٹوکس کو ناٹ آوٹ قرار دیا تھا لیکن ہندستان نے ڈ¸ آرایس مانگا اور اسٹوکس آ¶ٹ قرار دیے گئے ۔ان چار جھٹکوں نے انگلینڈ کی حالت نازک کر دی ہے ۔اسٹمپ کے وقت جو روٹ 101 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 36 رنز اور نائٹ واچ مین گیرتھ بیٹی کھاتہ کھولے بغیر کریز پر ہیں۔اشون نے 12 اوور میں 19 رن دے کر تین وکٹ نکالے جبکہ جینت یادو نے چھ اوور میں 12 رن پر ایک وکٹ لیا۔