انور علی کو تقرر نامہ سونپا گیا

ہوڑہ 2 دسمبر(محمد نعیم) ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے منعقدہ تقریب میں پیل خانہ کے سیاسی و سماجی کارکن جناب انور علی شمالی ہوڑہ ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے صدر چنے گئے، جہاں ضلع اقلیتی سیل کے صدر الحاج اسلام الدین لالہ کے ہاتھوں انہیں تقرر نامہ سونپا گیا۔اس موقع پر وارڈ نمبر 16 کے کونسلر محمد رستم،سماجی و سیاسی کارکن اختر حسین و دیگر کے علاوہ پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔