فلم دنگل کو ملے تین بڑے ایوارڈ

ممبئی 15 جنوری( ایجنسی) سال 2016 کے آخرمیں ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم دنگل ہر دن نئے نئے رکارڈ قائم کر رہی ہے ۔باکس آفس پر کمائی کے بعد اب دنگل پر ایوارڈ کی بارش شروع ہو گئی ہے ۔62 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں عامر خان کی ’دنگل نے تین بڑے ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں ۔ مشہور پہلوان مہاویر سنگھ فوگارٹ کا کردار ادا کر نے والے عامر نے فلم فیئر کا بیسٹ اکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ فلم نے سب سے بہتر ین فلم اور سب سے بہتر ڈائریکٹر کاخطاب بھی اپنے نام کرلیاہے ۔دنگل کے ڈائریکٹرنتیش تیواری کو بہتر ین ڈائریکٹر کاایوارڈ ملا۔بیسٹ اکٹریس کے طوپر عالیہ بھٹ کو ’ اڑتا پنجاب‘ اور” ڈیئر زندگی “کیلئے دو نامینیشن ملے تھے اس کے بعد عالیہ کواڑتا پنجاب کیلئے بیسٹ اکٹریس کے خطاب سے نوازہ گیا ۔وہیں فلم ’ نر جا میں نا جا بھنو ت کا کر دارنبھا نے والی سونم کپورکو بیسٹ اکٹرس کیلئے کریٹکس ایوارڈ کیاگیاہے ۔