شاہ رخ کا گرم جوشی سے استقبال

ممبئی ۔ 18 جنوری (ےو اےن اےن) اداکار شاہ رخ خان نے سلما ن خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم” ٹیوب لائٹ“ کے لئے اپنی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا،ذرائع کے مطابق ہدایتکاراور پروڈیوسر کبیر خان اور اداکار سلمان خان سمیت تمام عملے نے شاہ رخ کا سیٹ پر استقبال نہایت گرم جوشی سے کیا، سین فلم بند کرانے کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،دونوں ایک عرصہ بعد کسی فلم میں اکٹھے نظر آئیںگے،اس سے قبل دونوں نے فلم”کرن ارجن،کچھ کچھ ہوتا ہے،ہم تمھارے ہیں صنم اور ہر دل جو پیار کرے گا میں اکٹھے کام کیا تھا ۔ فلم کی ہیرﺅن دپیکا پڈکون ہیں۔