ایم پی سدیپ کی گرفتاری کے خلاف زبر دست دستخطی مہم

کولکاتا 28 جنوری (شبیب عالم)ایم پی سودیپ بندھو پادھیائے کو سی بی آئی کے ذریعہ گرفتارکئے جانے کے احتجاج میںویسٹ بنگال ترنمول یوتھ کانگریس کے ذریعہ کولکاتاکے مہاتما گاندھی رو ڈ اور رویندرسرنی کے سنگم پر خون سے دستخط مہم چلائی گئی ۔اس مہم میں ترنمول حامیو ں کے علاوہ عام شہرویوں نے بھی پڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس مہم کی قیادت مغربی بنگال کے ضلع ترنمول کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری اور بڑا بازار ضلع ترنمول یوتھ کانگریس کے بانی وسابق ضلع صدر اشو ک جھانے کی ۔موقع پراشوک جھانے مرکزی حکومت کے سر براہ نریندر مو دی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کے خلاف کھل کربو لنے کی وجہ سے بلاوجہ سدیپ بندھوپادھیائے کو سی بی آئی کے ذریعہ گرفتارکیاگیاہے ۔یو تھ کانگریس کے صدراشوک جھانے اس موقع پر کہاہے کہ ہندو ستان کے وزیراعظم نریندرمو دی تاناشاہی اور ہٹلری فر مان کے پشت پناہ ہے۔اس موقع سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے نام خون سے لکھے گئے خط کو بھیج کر ان سے سودیپ بندھو پادھیا ئے کو بلاتاخیر رہاکئے جانے کے سلسلے میں پہل کرنے کی اپیل کی گئی ۔خط میں کہاگیاہے کہ سودیپ بند ھو پادھیائے کی سیاسی اورپارلیمانی سیاست کے 40برسوں کی تاریخ بے داغ اور شفارش رہی ہے۔