گمبھیر کی کپتانی اننگز سے دہلی کی جیت

دھرم شالہ، یکم فروری (یواین آئی) کپتان گوتم گمبھیر نے آج اپنی فارم میں واپسی کرتے ہوئے شاندار 61 رن بنا کر دہلی کو ہریانہ کے خلاف نارتھ زون ٹوئنٹی -20 میچ میں چھ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے جیت دلائی ۔دہلی نے 19 اوور میں پانچ وکٹ پر 115 رن بنا کر ہریانہ کے سات وکٹ پر 114 کے اسکور کو حاصل کر لیا۔ دہلی نے مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہریانہ کو شکست دی۔دہلی کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ہریانہ کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بھی آٹھ پوائنٹس ہیں۔گمبھیر نے نارتھ زون ٹوئنٹی -20 مقابلوں میں گزشتہ تین میچوں میں ایک، پانچ اور چھ رن بنائے تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے اپنے انداز میں 44 گیندوں میں 11 چوکے لگا کر 61 رنز بنائے ۔ گمبھیر جب 17 ویں اوور کی آخری گیند پر آ¶ٹ ہوئے تب دہلی کا اسکور 106 رنز تک پہنچ چکا تھا اور ٹیم جیت سے زیادہ دور نہیں تھی۔سلامی بلے باز شکھر دھون نے ایک بار پھر مایوس کیا اور محض تین رن بنا کر آ¶ٹ ہو گئے ۔ شکھر نے گزشتہ تین میچوں میں 12، دو اور 30 رن ہی بنائے تھے ۔ انمکت چند کھاتہ کھولے بغیر آ¶ٹ ہوئے جبکہ ملند کمار سات رن ہی بنا سکے ۔ گمبھیر نے نتیش رانا (21) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 36 رن کی اہم ساجھے داری کی۔ رانا نے 28 گیندوں میں تین چوکے لگائے ۔گمبھیر کے آ¶ٹ ہونے کے بعد پون نیگی نے ناٹ آ¶ٹ آٹھ اور پردیپ سانگوان نے ناٹ آ¶ٹ دو رن بنا کر دہلی کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ جوگندر شرما نے 15 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ ھرشل پٹیل، سنجے پہل اور شوم چوہان کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے پہلے ہریانہ کی اننگز میں زیادہ تر بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی اچھا آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پایا۔ شبھم روہیلا نے 14، چیتنیا بشنوئی نے 12، کپتان رجت پالیوال نے 14، شوم چوہان نے 21، جینت یادو نے 17 اور راہل تیوتیا نے ناٹ آ¶ٹ 15 رنز بنائے ۔دہلی کے لیے سانگوان نے 21 رن پر دو وکٹ لئے ۔ایشانت شرما، نودیپ سینی، سبودھ بھاٹی، نتیش رانا اور منن شرما کو ایک ایک وکٹ ملا۔