فلم ’’بدری ناتھ کی دْلہنیا‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کی جوڑی ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی تیسری فلم ’’بدری ناتھ کی دْلہنیا‘‘ بھی باکس آفس پر چھاگئی جس نے اب تک دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کما لیے ہیں۔ ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ایک ہی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب نوجوان جوڑی کی ایک اورفلم کامیاب ہو گئی ہے۔ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں بالی ووڈ اسٹارز ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا اور فلم باکس آفس پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے جب کہ فلم 35 کروڑ کے مجموعی بجٹ سے تیار کی گئی ہے لیکن اس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 120 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔