معاون فلم ادا کار اندر کمار اب نہیں رہے

ممبئی 28 جو لائی (ایجنسی)بالی ووڈ اداکار اندرکمار کاآج صبح انتقال ہوگیا۔وہ 43 سال کے تھے ۔بتا یا جاتاہے کہ اندر کمار کو دل کادوڑہ پڑااور لگ بھگ 2 بجے انہو ں نے آخری سانس لی ۔اندر کمار لگ بھگ 20 بر سو ں تک فلمی دنیا سے وابستہ رہے اور 20 سے زائد فلمو ں میں انہوں نے کام کیا۔انہوں نے معاون ادا کار کے روپ میں کئی فلمو ں میں اتنا اچھا کردار نبھا یاہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے ۔فلم’ ترچھی ٹو پی والے‘ ( 1998 )،کہیں ’پیا ر نہ ہو جائے‘ (200)،’پیئنگ گیسٹ‘(2009)اور’وانڈیڈ‘ (2009)اندر کمار اب سے پہلے 2011 میں بنی فلم یہ ’ دوریاں ‘ میں دیکھے گئے تھے۔آج شام یاری رو ڈ واقع شمشان بھومی میں ان کی آخری رسم ادا کی گئی ۔