کک بیک لینے کے الزام میں سابق فرانسیسی صدر سرکوزی گرفتار

پیرس: کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایک ٹی وی کے مطابق سرکوزی کے خلاف دو مقدمات زیر سماعت تھے۔ ایک الزام یہ تھا کہ انھوں نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کک بیک لی اور اسے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بالاڈور کی انتخابی مہم میں خرچ کیا۔
دوسرا مقدمہ کراچی میں دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے 11 فرانسیسی انجنیئروں کے لواحقین کی طرف سے تھا کہ آبدوزوں میں ہونے والی کرپشن کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، یہ وہ لوگ ہیں جو کرپشن میں ملوث تھے اور انھوں نے فرانسیسی انجنیئروں کو ہلاک کیا۔ جن لوگوں نے کمیشن وصول کی ہے وہ دہشت گردوں کی طرح ہی ہمارے مجرم ہیں۔
سماعت مکمل ہونے پر مقدمہ باقاعدہ عدلیہ کو بھیج دیا گیا ہے اور سرکوزی سمیت اس کیس میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سرکوزی کو 1993 میں آبدوزوں کی پاکستان کو فروخت میں کک بیک لے کر انتخابی مہم میں خرچ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔