کورٹ احاطہ میں قیدی کا گولی مار کرقتل

پٹنہ 08 ستمبر (تاثیر بیورو): باڑھ سول کورٹ میں پیشی کیلئے لے جائے جارہے ایک قیدی گڈو سنگھ کو نامعلوم جرائم پیشوں نے قریب سے گولی مار کرہلاک کردیا۔ اس واقعہ میں دو دیگر قیدی بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ قیدیوں پر نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کی جب اسے کورٹ میں پیشی کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ گڈو سنگھ کو بالکل قریب سے اس کے سینے پر گولی ماری گئی۔ جس سے جائے حادثہ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ مقتول گڈو سنگھ ایک بدنام زمانہ جرائم پیشہ تھا اور قتل، اغوا اور رنگداری کے معاملوں میں ماخوذ تھا اور جیل میں رہ کر بھی جرائم کو انجام دیتا تھا۔ اس نے جیل میں رہتے ہوئے ہی تین قتل کرائے تھے۔