گھر میں تنہا خاتون کی اجتماعی عصمت دری ، ویڈیو بناکر وائرل کردینے کی دھمکی

Taasir Urdu News | Uploaded on 18-sep-2017
بھاگلپور ،18 ، ستمبر ( پریس ریلیز ) رانی تلاب کے نزدیک واقعہ آنگ بہار آپارٹمنٹ کے پاس دیر رات تین جرائم پیشوں نے گھر میں اکیلی خواتین کے ساتھ زبردستی ریپ کیا اور مارپیٹ کر بری طرح سے زخمی کردیا ہے۔ ریپ کے بعد مجرم گھر میں رکھے روپے اور زیور کو لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ جرائم پیشہ لوگوں نے ریپ کا ویڈیو بناکر اس کو وائرل کر دھمکی بھی دیا۔ اس واقعہ کی جانکاری پر پولس نے خواتین کو مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران خواتین نے بتایا کہ دیر رات وہ گھر میں اکیلی تھی ، اچانک کچھ لوگ گھر کا دروازہ پیٹنے لگے ۔ دروازہ کھلتے ہی علاقہ کے ہی محمد تبریز سمیت دو اور لوگ گھر میں داخل ہوگئے ۔ ان لوگوں نے منھ کو ہاتھ سے دباکر اس کے گر دن پر چاقو رکھ دیا اور دروازہ اندر سے بند کردیا۔ تینوں مجرم نے باری باری سے اس کے ساتھ ریپ کیا ۔ جرائم پیشوں نے خواتین کے کمر ، جانگھ اور پیٹ پر چاقو سے حملہ کیا ، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی ۔ خاتون سے اس کے الماری کی چابھی چھین کر 5 ہزار روپے نقد اور کان ناک کے زیور اتار لیا۔ صبح زیرو مائل تھانہ انچارج اور خواتین پولس نے خاتون کا بیان لے کر محمد تبریز اور ان کے ساتھی کے خلاف ریپ اور لوٹ پاٹ کر زخمی کرنے کا معاملہ تھانہ میںدرج کرلیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر دوسال سے لاپتہ ہیں اس معاملہ میں اس نے زیرومائل تھانہ میں معاملہ بھی درج کرایا ہے وہ اپنے بچوںکو اپنے مائکے میں پہنچادیا ہے وہ ابھی فی الحال زیر و مائل اپنے شوہر کے گھر اکیلی رہتی ہے ۔