شاہ سلمان کے حکم پر ’حدیث نبوی کمپلیکس‘ کے قیام کا فیصلہ

ریاض18اکتوبر(آئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیزنے’خادمالحرمین الشریفین کمپلیکس بر ائے حدیث نبوی‘ کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں احادیث نبوی پر جامع انداز میں کام کیا جائے گا۔ ’حدیث نبوی الشریف کمپلیکس‘ کا قیام مدینہ منورہ میں عمل میں لایا جائے گا۔ حد یث نبوی کمپلیکس چیدہ چیدہ علماء حدیث پر مشتمل ہو گا۔ ادارے کو چلانے کے لیے علماءکونسل قائم کی جائے گی اور ممتاز شیوخ الحد یث اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے چیئر مین اور ارکان کا تقرر براہ راست مملکت کے فرمانروا کی طرف سے کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پرسعودی علماءکونسل کے رکن الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو علمی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں شاہ سلمان کی جا نب سے جاری کردہ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ احادیث اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل اسلام کے نزدیک غیر معمولی مقام و مرتبہ ہے۔ قرآن کریم کے بعد احاد یث نبوی اسلا کا دوسرا ماخذ ہے۔ سعودی عر ب ملک میں اسلامی شرعی اصولوں پر عمل درآ مد کے لیے احادیث نبوی کی تصنیف، تحقیق اور ان کے مطالعے کا ایک جامع پروگرام شروع کررہی ہے تاکہ عوام الناس اور علمی حلقوں کو احادیث اور فرمودا ت نبوی سے مستفید ہونے کا نیا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ کمپلیکس کے لیے ’خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کمپلیکس برائے حدیث نبوی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ مدینہ منورہ میں قائم کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کو حدیث نبوی کمپلیکس کے قیام کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔