چھٹھ گھاٹ بنانے گئے بھائی بہن سمیت چار کی ڈوبنے سے موت

Taasir Urdu News | Uploaded on 23-OCTOBER-2017

سیتامڑھی ،23 اکتوبر ( رضاءاللہ رضاء) ضلع ہیڈکوارٹر ڈمرا کے ایک گاو¿ں میں عظیم تہوار چھٹھ کی خوشی اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب چھٹھ گھاٹ بنانے گئے ایک ہی خاندان کے دو بچوں کی موت تالاب کے پانی میں ڈوبنے سے ہوگئی۔ واقعہ ڈمرا تھانہ علاقہ کے گوسائیںپور گاو¿ں کا ہے ۔یہ واقعہ دن کے قریب 10 بجے کا بتایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد مہلوک کے لواحقین کے درمیان کہرام مچا ہوا ہے۔ وہیں گاو¿ں میں ماتم چھایا ہوا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گوسائیں پور باشندہ منوج ساہ کی 8سالہ بیٹی دیپالی کماری و اس کے بھائی بندا ساہ کا 11 سالہ بیٹا راکیش کمار گاو¿ں کے تالاب میں چھٹھ پوجا کا گھا ٹ بنانے گیا تھا۔ تالاب کے پاس گاو¿ں کے دیگر نوجوان اوردیہی لوگ بھی گھاٹ بنارہے تھے ۔گھاٹ بنانے کے دوران ہی دونوں کا پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ لڑکے کو ڈوبتا دیکھ لوگوں نے بچانے کی کوشش کیا لیکن تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔ بچوں کی موت کی خبر پورے گاو¿ں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈمرا تھانہ پولس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ واقعہ کے بعد گاو¿ں میں زیادہ تر خاندانوں کے گھروں میں چھٹھ پوجا کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ وہیں رونی سید پور تھانہ کے پریم نگر گاو¿ں کے پوکھرمیں نہانے کے دوران دو بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔جن کی شناخت گاو¿ں کے ہی آشوتوش سنگھ کے بیٹا آسمت راٹھور وسنتوش سنگھ کے بیٹا انوراگ سنگھ کی شکل میں کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد رونی سید پور پولس لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔