گائے کے تین مویشی اسمگلر گرفتار

Taasir Urdu News | Uploaded on 07-OCTOBER-2017

سیتامڑھی، 7 اکتوبر ( رضاءاللہ رضا ء) ایس ایس بی کیمپ لا ل بندی کے جوانوں نے بھارت نیپال سرحد پر 25 گایوں کے ساتھ تین مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اسمگلر کی شناخت بیلا تھانہ کے بتھوآرا گاو¿ں باشندہ فیروز شیخ، سندل مکھیا اور متھلیش مکھیا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایس بی نے ضبط گایوں کے ساتھ اسمگلروں کو کارروائی کے لئے کسٹم آفس سیتامڑھی کو سونپ دیا ہے۔ معلومات کے مطابق SSB 51 ویں ڈکٹ دوم افسر نوین کمار کی ہدایت پر لال بندی کیمپ انچارج انسپکٹر روہت کمار یادو کی قیادت میں جمعہ کی رات 11 بجے جوان سرحد پر گشت لگا رہے تھے۔ اسی درمیان اسمگلر نیپال کی جانب سے گایوں کو لے کر وہاں پہنچے۔ مستعد جوانوں نے آسانی سے گایوں کے ساتھ اسمگلروں کو دبوچ لیا۔