اپنے مطالبات کو لے کر طالبات نے کی مخالفت ،کالج کے گیٹ پر دیا دھرنا

،15 نومبر ( نمائندہ ) راجکیہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر +2 رہائشی گرلس اسکول راجگیر نالندہ کی دسویں پاس طالبات کو اسکول کے ذریعہ +2 میں داخلہ نہیں لینے کے خلاف 31 طالبات نے اسکول کے پاس سے اپنے مطالبات کو لے کر ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی سب ڈویزن آفس کے سامنے آکر دھرنامیں تبدیل ہوگئی۔ دھرنا کے بعد پانچ نکاتی مطالبات سب ڈویزن آفس کو سونپا گیا۔ جس میں درجہ 10 سے پاس طالبات کا داخلہ فوری اثر سے +2 میں کیاجائے ۔ اس کے ساتھ ہی موضوع کے مطابق ٹیچروں کی بحالی لازمی طور پر کی جائے ۔ وہیں ہاسٹل کے انتظام کو منظم کیا جائے ۔ غیر حاضر پائے گئے ٹیچروں پر کارروائی کی جائے ۔ تعلیم کاحق ایکٹ 2009 کے مطابق اسکول انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل نو کیا جائے ۔ ان مطالبات کو لے کر دھرنا سب ڈویزن آفس کے گیٹ پر دیاگیا ۔ سبھی کا الزام تھا کہ ان سب کو دلت ہونے کی سزا مل رہی ہے۔