رشوت لیتے پکڑا گیا اکاو¿نٹنٹ، 3 دنوں میں تیسری گرفتاری

شیوہر ، 2 نومبر ( محمد اکرم ) بہار میں ویجلنس کی ٹیم نے لگاتار تیسرے دن بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک رشوت خور کو گرفتار کیا ۔ ویجلنس نے یہ کارروائی شیوہر ضلع میں کی اور اسسٹنٹ اکاو¿نٹنٹ کو رشوت لیتے گرفتار کیا۔ جانکاری کے مطابق اکاو¿نٹنٹ کو 10 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ نگرانی کی ٹیم ملزم اکاو¿نٹنٹ کو پٹنہ لے کر نکل گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے شخص کا نام رام پرویش چودھر ی ہے۔ پولس کے مطابق تریانی بلاک کے آنجہانی جگدیش سنگھ کے بیٹا ریٹائرڈ ٹیچر اودھیش کمار سنگھ سے رشوت لے رہے تھے۔ رشوت کا پیسہ پینشن دینے کے لئے مانگا گیا تھا۔ متاثر اودھیش کمار سنگھ نے نگرانی سے اس کی شکایت کی تھی۔ ساتھ ہی کارروائی کرنے کی گزارش کیاتھا۔ جمعرات کو دفتر جیسے ہی کھلا ویسے ہی نگرانی کے ڈی ایس پی گوپال پاسوان کی قیادت میں چھاپہ ماری کی۔ 10 ہزار کیش کے ساتھ ٹریزری کے اسسٹنٹ اکاو¿نٹنٹ رام پرویش چودھری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاگیا ۔ چھاپہ ماری میں نگرانی کے ڈی ایس پی گوپال پاسوان ، انسپکٹر ونود کمار پانڈے ، انسپکٹر بھیم سنگھ سمیت کئی ا فسران شامل تھے۔