عرفان پٹھان ٹیم سے باہر کیے جانے سے ناراض

نئی دہلی، یکم نومبر(یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امید کررہے عرفان پٹھان نے بڑودا کی رنجی ٹرافی ٹیم کی کپتانی اور پھر گریلو ٹیم سے باہر کیے جانے پر ٹیم انتظامیہ کے خلاف غصہ ظاہر کیا ہے ۔ بڑودا کی ٹیم گروپ سی میں شامل ہے اوراس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔ وہ فی الحال گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے ۔ بدھ سے شروع ہوئے تیسرے دور کے میچ کے لئے بڑودا کی کپتانی آل راونڈر دیپک ہڈا کو سونپی گئی ہے ۔ حالانکہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی عرفان کی ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی خاص نہیں رہی ہے اور انہوں نے صرف دو وکٹ ہی حاصل کیے ہیں۔ بڑودا کے سینئر اور بین الاقوامی کھلاڑی عرفان نے اس فیصلے پر اپنا غصہ ٹویٹر پر ظاہر کیا اور لکھا ” جو اپنے باس کے سامنے ہاں نہیں کرتے اور انہیں صبح گُڈ مارننگ نہیں کہتے ان کے باس ان کے خلاف ہو جاتے ہیں ”۔ لیکن آپ اپنا کام کرتے رہیئے ۔ عرفان بھلے ہی قومی ٹیم سے طویل عرصے سے باہر ہیں لیکن شائقین نے گھریلو ٹیم سے پٹھان کو ہٹانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کی ہے ۔ خیال رہے کہ پٹھان نے ہندوستانی ٹیم کی طرف سے اپنا آخری ٹسٹ میچ سال ۸۰۰۲ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جبکہ آخری ون ڈے ۲۱۰۲ میں کھیلا تھا۔