نالندہ میں بڑی لوٹ ، مخالفت میں سڑک پر اتر ے لوگ ، پولس کے خلاف نعرہ بازی

نالندہ ،3 نومبر ( نمائندہ ) نالندہ سے ایک بڑی خبر یہ ہے کہ پاوا پوری جل مندر کے پاس ایک دکان سے جرائم پیشہ روپے سے بھرا( باکس) غلہ لے کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد سے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ مشتعل ہو اٹھے ۔ خوب نعرہ بازی بھی ہوئی۔ جانکاری کے مطابق لوٹ کے اس واقعہ میں مشتعل لوگوں نے جل مندر راستہ کو دو ڈھائی گھنٹہ تک جام کر لوگوں نے پاوا پوری اوپی پولس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔جانکاری ملنے کے بعد پہنچے گریک سرکل کے انسپکٹر سنیل کمار سنگھ گریک تھانہ انچارج نند کشور سنگھ نے مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر جام ہٹوایا ۔ادھر پولس نے جلد ہی سبھی جرائم پیشوں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرایا ہے۔ غصہ سے لبریز لوگ نالندہ ایس پی کو جائے وقوع پر بلانے کے مطالبہ پر اڑے تھے۔ اسی کو لے کر لوگ ہنگامہ کررہے تھے مقامی لوگ مطالبہ کررہے تھے کہ ایس پی خود موقع پرپہونچےں اور جائزہ لیں۔ لوگوں نے پاوا پوری اوپی کے جمعدار جمونا پرساد کے خلاف خوب نعرہ بازی کی ۔مل رہی اطلاع کے مطابق پاوا پوری جل مندر کے راستے میں ریکھا رائے ٹریڈرس غلہ دکان ہے۔ غلہ تاجر جب دکا ن پر تھے اسی وقت موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جرائم پیشہ اور غلہ (باکس )لے کر فرار ہوگئے ۔غلہ میں 55 سے 60 ہزار روپے رکھے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد جرائم پیشہ تو بھاگنے میں کامیاب رہے ۔لیکن لوگوں کا غصہ پولس پر پھوٹ پڑا۔ کافی جدو جہد کے بعد مشتعل لوگوں کو پر امن کرایا جا سکا۔ فی الحال حالات قابو میں بتائے جارہے ہیں۔