وراٹ چوٹی پر برقرار، شکھر کی لمبی چھلانگ

دبئی، 08 نومبر (یواین آئی) ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں چوٹی پر برقرار ہیں جبکہ سلامی بلے باز روہت شرما نے تین اور شکھر دھون نے لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔ 29 سالہ وراٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں 104 رنز بنائے تھے ۔ وراٹ کو اس شاندار کارکردگی سے 13 پوائنٹس ملے اور اب وہ دوسرے مقام پر قابض آسٹریلیا کے سلامی بلے باز آرون فنچ سے 40 پوائنٹس آگے ہیں۔ وراٹ کے 824 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ فنچ کے 784 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ روہت اور شکھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی -20 سیریز میں بالترتیب 93 اور 87 رنز بنائے تھے ۔ روہت تین پائیدان کے فائدے کے ساتھ ۱۲ ویں نمبر پر جبکہ شکھر ۰۲ پائیدان کی لمبی چھلانگ لگا کر ۵۴ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ روہٹ کے 569 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ شکھر کے 469 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ گیند بازوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز میں مین آف دی سیریز رہے تیز گیند باز جسپریت بمراہ 724 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہیں ۔تیز گیند باز بھونیشور کمار دو پائیدان چڑھ کر 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسپنر یجویندر چہل 22 پائیدان اوپر اٹھ کر 30 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل 17 پائیدان کی لمبی چھلانگ لگا کر 62 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں ہندوستان کو تین پوائنٹس کا فائدہ ملا ہے لیکن ہندسوں کے بعد کے حساب کی بنیاد پر وہ انگلینڈ کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔ہندوستان سے تین ٹوئنٹی 20 سیریز ایک۔دو سے ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی چوٹی کی پوزیشن گنوا دی ہے اور اب پاکستان ایک نمبر پرپہنچ گیا ہے ۔اب نیوزی لینڈ کے 125 میں سے 120 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان نے 124 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔