کھیل میں کرپشن کینسر کی مانند :جونز

سڈنی ، 16 نومبر ( یو این آئی ) آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز نے کہا کہ ان کی ٹیم شرجیل خان کی کمی ضرور محسوس کرے گی لیکن کھیل میں کرپشن کینسر کی مانند ہے جس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ملوث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے اچھی پچز تیار کی جائیں ،تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں۔ڈین جونز نے کہا کہ وکٹیں اچھی بنیں گی تو کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرپائیں گے ،پی ایس ایل کے دو سیزن میں پچز کافی سلو تھیں جس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کا بھرپور مزہ نہیں مل سکاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ اگر بہتر وکٹیں ہوں تو کھلاڑی صلاحیتوں کا کھل کا اظہار کریں گے ،شاداب خان کی تعریف کرتے ہو ئے ڈین جونز نے کہا کہ شاداب خان کو پاکستان کیلئے کھیلتا دیکھ انہیں فخرمحسوس ہوتا ہے ،پی ایس ایل نے ان کے کھیل کو نکھارا ہے ۔