8خواتین کا جنسی ہراسیت کا الزام ، مشہور ٹی وی میزبان زیرِ حراست

لندن،21نومبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی ٹی وی کے معروف انٹرویو شو ’چارلی روز‘کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے میزبان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور سی بی ایس نیوز پر پروگرام کی بقیہ قسطوں کو روک دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت 8 خواتین کی جانب سے پروگرام کے 75 سالہ میزبان چارلی روز پر جنسی ہراسیت کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ امر یکی اخبار واشنگٹن پو سٹ کی رپورٹ میں مذکورہ 8خواتین نے دعوی کیا ہے کہ انہیں چارلی کے ہاتھوں گزشتہ صدی کی 90ءکی دہائی سے 2011تک کے عرصے کے دوران جنسی ہراسیت کا نشانہ بننا پڑا۔ اخبار کے مطابق ان خواتین کی عمر 21سے 37برس کے درمیان ہے اور وہ پروگرام کی ٹیم میں شامل ہوتی تھیں یا اس میں شامل ہونے کے لیے کوشاں تھیں۔