امریکہ مخالف ووٹ دینے والوں کی امداد روک دی جائے گی:ٹرمپ

واشنگٹن21 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد کو روک دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں متعین اپنی سفیر نِکی ہیلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں ا±ن ملکوں کے نام فراہم کریں جو مخالفت میں ووٹ ڈالیں گے۔ جنرل اسبملی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے جمع کرائی گئی ایک قرارداد پر آج رائے شماری کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں رائے شماری کے لیے ابھی کسی حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔