بہلا پھسلا کر کیا تھا لڑکی کا اغوا ، اب کھارہے ہیں جیل کی ہوا

جہان آباد ، یکم دسمبر ( نمائندہ ) جہان آباد ضلع کے ہلاس تھانہ کی پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کو سہانی بگہا گاو¿ں سے اغوا کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر اغوا لڑکی کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولس نے مغوی لڑکی کا عدالت میں 164 کے تحت بیان درج کرایا ہے۔ وہیں گرفتار ملزم ستیم عرف کارو داس اورلاچھو دیوی کو پولس نے جیل بھیج دیا ۔ ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ چار ستمبر کو سہانی گاو¿ں باشندہ ستیم عرف کار و داس نے گاو¿ں کے ہی رادھے ٹھاکر کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرلیا تھا۔ اس بابت لڑکی کے والد رادھے ٹھاکر نے ہلاس گنج تھانہ میں گاو¿ں کے ہی ستیم عرف کارو یادو ، لاچھودیوی اور اجیت کمار کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پولس نے آخر کار جمعرات کو دو ملزم ستیم عرف کارو داس اور لاچھو دیوی کو گرفتار کرلیا۔ جب پولس نے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو ملزم ٹوٹ گئے ا ور اس کی نشاندہی پر پولس نے ریکھا کماری ( فرضی نام ) کو برآمد کرلیا۔