جے رام ٹھاکر ہوںگے ہماچل کے وزیراعلیٰ

شملہ نئی دہلی 24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا ): کانگریس کے ہاتھوںسے ہماچل پردیش کے کھو جانے کے بعد بھاجپا کو ملی جیت کے بعد ھماچل پردیش کے نئے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر ہوں گے۔ جے رام ٹھاکر کو پارٹی اراکین کی میٹنگ میں پارٹی لیڈر منتخب کیا گیاہے ۔جے رام ٹھاکر 5 بار سے رکن اسمبلی ہیں۔ پریم کمار دھومل کے ہارنے کے بعد سے جے رام ٹھاکر کو ہی وزیر اعلی کے عہدے کا دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن پارٹی کے اندر ان کے نام کی رضامندی بنتی نہیں دکھائی دے رہی تھی جس کی وجہ سے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کے نام کا چرچا تھا۔ فی الحال لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اب جے رام ٹھاکر براہ راست گورنر سے ملیں گے. اس کے بعد 27 دسمبر کو حلف برداری کی تقریب ہوگی۔اپنے نام کا اعلان ہونے کے بعد جے رام ٹھاکر نے کہا کہ ہماچل کے عوام کی مل کر خدمت کریں گے ۔ جے رام ٹھاکر منڈی ضلع کے سیراج سے 5 بار رکن اسمبلی منتخب کئے جا چکے ہیں ۔ واضح ہو کہ بی جے پی نے ہماچل پردیش میں 68 میں سے 44 سیٹیں جیتی ہیں ۔