شاندار طریقے سے پرائیویٹ اسکول کی سالانہ تقریب ، ٹاو¿ن ہال میں منائی جائے گی

سیوان ،17 دسمبر( راجیش کمار ) پرائیویٹ اسکول چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے برہڑیا کے سنشائن پبلک اسکول کے احاطہ میں بلاک کے پرائیویٹ اسکول کے ذمہ داروں کی ایک میٹنگ کی گئی۔ جس میں آئندہ 20 دسمبر کو ٹاو¿ن ہال سیوان ہال میں شاندار طریقے سے پرائیویٹ اسکول ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب منایاجائے گا۔ سیوان ضلع کے میڈیا انچارج آفاق خان نے بتایا کہ پورے سیوان ضلع کے پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل و ٹیچر شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی اس دن پورے سیوان ضلع کا پرائیویٹ اسکول بند رہے گااور اپنے اتحاد کو دکھائیں گے۔ ساتھ ہی جانکاری دی گئی کہ سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی پرائیویٹ اسکول چلڈرین ویلفیئر کے قومی صدر ڈاکٹر شمائل احمد ہوں گے اور برہڑیا بلاک کے پرائیویٹ اسکول کے ڈائریکٹروں کے ذریعہ مہمان خصوصی کا استقبال سکوں سے تول کر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی پرائیویٹ اسکول کے ضلع سکریٹری شیو جی پرساد ، ضلع صدر پر بھات چندرا کو بھی اعزاز سے نوازہ جائے گا۔ وہیں مسٹر اشفاق نے سبھی پرائیویٹ اسکول کے ذمہ داروں سے گذارش کیا کہ آپ سب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ابھی سے تن من دھن سے لگ جائیں۔ وہیں اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بلاک سکریٹری شوکت حیدر ، خازن قیصر رضا، نائب صدر اورنگ زیب خان ساجد، ساجد علی، امیت کمار، مولانا شمشاد ، ذوالفقار احمد، راکیش کمار، شمشاد احمد، شمیم اختر، سنجو کمار وغیرہ ہوئے ہیں۔ میٹنگ کی صدارت پرائیویٹ اسکول کے بلاک صدر منوج کمار موریہ نے کیا۔