نرس انجنی کماری کے قاتل گرفتار

بھاگلپور ،15 دسمبر ( محمد منہاج ) گذشتہ 20 نومبر 2017 کو انڈسٹریل ایریا تھانہ علاقہ کے تحت انجینئر نگ کالج بھاگلپور کے نزدیک نرس انجنی کماری کا قتل گولی مار کر نا معلوم جرائم پیشوں کے ذریعہ کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں ملوث جرائم پیشوں کو سرو لانس پر لیا گیا ، جس میں گزشتہ 12دسمبر کو قریب دوپہر 2 بجے ایک خاتون کے ذریعہ بات چیت کی گئی ، جس میں اپنے شوہر کے قتل کرنے کی بات کہی گئی۔ نامعلوم جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے اعلیٰ پولس سپرٹنڈنٹ بھاگلپور کے ذریعہ ایک ٹیم تشکیل کی گئی۔ جس میں تھانہ صدر سنجے کمار انڈسٹریل ایریا کی قیادت میں واقعہ کا خلاصہ کرنے کے لئے ٹیم میں شامل تھانہ صدر راجیش کمار رنجن ، بورگنج تھانہ صدر سوئم پر بھا ، خاتون تھانہ اور ڈی آئی یو کی ٹیم اور چیتا دستہ کے ذریعہ اس واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ نمبر 1 مایا دیوی ، زوجہ آشیش پاسوان ،2شرون چودھری ولد نند کشور چودھری عرف منٹو چودھری ساکن کٹہل باڑی ، 3 کپل یادوولد کشیشر یادوساکن بھتوریا، تھانہ مدھو سودن پور ، 4 پون ساہ ولد راج کشور ساہ ساکن بھتوریا تھانہ مدھوسودن پور سبھی ضلع بھاگلپور کو گرفتار کیاگیا ہے۔ جن سے ایک موٹر سائیکل و ایک موبائل برآمد کیاگیا ۔