مصر : چرچ پر حملہ ، ایک تخریب کار سمیت 10 ہلاک

قاہرہ 30دسمبر(آئی این ایس انڈیا ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں وا قع علاقے حلوان میں ایک چرچ پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مصری وزار ت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کے مطا بق حلوان کے چرچ پر کیے گئے حملے میں ایک دہشت گرد اور نو دیگر افراد مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکا خیز آلات کے حامل بارودی جیکٹ باندھے ایک دہشت گرد نے حلوان کے سینٹ جون چرچ پر ا±س وقت دھاوا بولنے کی کوشش کی جب لو گ عبادت کے بعد چرچ سے باہر آ رہے تھے۔ حملہ آور نے گولیوں کا ایک پورا برسٹ چلایا جس کے نتیجے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہو کر گر پڑے-ذرائع نے باور کرایا کہ حملہ آو رو ں کی تعداد دو تھی۔ ان کا چرچ کی حفاظت پر ما مو ر سکیورٹی فورس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ سیکورٹی فورس حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلا ک کرنے میں کا میاب ہو گئی جب کہ دوسرا فرا ر ہو گیا۔ مقا بلے میں پولیس اہل کاروں کے ہلا ک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعا ت ہیں۔ ا یمبو لینس کی گاڑیوں کے ذریعے ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو حلوان کے النصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے چرچ کے گرد گھیرا ڈال دیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا۔