قطر نے سعودیہ سے رابطہ اور شاہ عبداللہ کے خلاف سازش کی:قرقاش

دبئی،ااجنوری(پی ایس آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امو ر انورقرقاش نے الزام عاید کیا ہے کہ قطر دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں چار عرب مما لک کی طرف سے قطرکے سفارتی اور اقتصا دی بائیکاٹ کے بعد اس معاملے کے حل کی کو ششیں کی گئیں مگر قطر نے تعاون نہیں کیا ۔ سو شل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ قطر کی طرف سے ہمیں دہرے معیار کا سامنا ہے۔ قطر ایک طر ف القاعدہ کی میزبانی کررہا ہےجو عراق اور دوسر ے عرب ملکوں پر حملوں میں ملوث رہی ہے ۔ اس کےعلاوہ قطر نے فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور مدد کی اور ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ خفیہ گرمجوش تعلقات بھی ر کھے۔ قطر کی طرف سے سعودی عرب کے سا تھ رابطہ رکھا گیا مگر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے خلاف سازش کی گئی۔ اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے مطابق عرب ممالک قطر کے ساتھ جاری بحران کوختم کر نا چاہتے ہیں مگر دوحہ کی طرف سے عدم تعاون کا سامنا ہے۔ انہوں نے علامہ یوسف القرضاو ی پر متحدہ عر ب امارات کو پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر اکسانے کا الزام عاید کیا۔ انور قر قاش کا کہنا تھا کہ یوسف القرضاوی کی طر ف سے امارا ت کے خلاف بیان بازی سنہ 2014 ءکے بحران کاحصہ ہے۔