ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری بنے ڈی جے والے بابو

نئی دہلی، یکم جنوری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے جنوبی افریقہ میں ڈی جے والے بابو کا اپنا دلچسپ نیا روپ دکھاتے ہوئے سب کو نئے سال کی مبارک دی ہیں۔ ’کول‘ کوچ بنتے جا رہے شاستری کا ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین تال میل ہے اور ان کی رہنمائی میں ٹیم انڈیا کا زبردست مظاہرہ رہا ہے لیکن اب ان کا حقیقی چیلنج غیر ملکی زمین پر خود کو ثابت کرنے کاہے، خاص طور پر پانچ جنوری سے شروع ہونے والا موجودہ جنوبی افریقی دورہ جہاں اس نے 25 برسوں میں ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے نئے سال کا آغاز جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔شاستری نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ڈی جے پر گانے بجاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ”سب کو نئے سال کی مبارک باد، اس برس مزہ کرو، خدا آپ پر مہربان رہے“۔حالانکہ شاستری اچھے موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس دورے کو لے کر ٹیم انڈیا اور کوچ پر بھی کافی دباو¿ ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی اس سیریز کے لیے سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز کے فورا بعد افریقہ روانہ ہوگئے ہیں اور ان کا جنوبی افریقہ میں واحد پریکٹس میچ بھی منسوخ ہو گیا تو ایک دن بارش کی وجہ سے کھلاڑی ٹریننگ نہیں کر سکے۔ایسے میں تیاری کی کمی اور افریقہ کی مشکل پچوں کے ساتھ ذہنی دباو¿ نئے سال میں ٹیم انڈیا کے لیے نئے چیلنجز لے کر آیا ہے۔شاستری کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی نئے سال کی مبارک دی ہیں۔ سابق بلے باز وریندر سہواگ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے سب کو مبارک باد دی تو وہیں ہربھجن سنگھ نے اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کر کے نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔ آل راو¿نڈر سریش رینا اور وی وی ایس لکشمن نے بھی اپنے مبارکبادی پیغام پوسٹ کئے ہیں۔